سعودی عرب اور حوثیوں کو اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں: ایرانی صدر

سعودی عرب اور حوثیوں کو اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں: ایرانی صدر
کیپشن: سعودی عرب اور حوثیوں کو اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں: ایرانی صدر

ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے بعض مسلم ممالک کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ایران پر حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ ایرانی صدر نے الزام عائد کیا کہ امریکا مسلم ممالک کو آپس میں لڑوا کر خطے کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے مسعود پزشکیان نے کہا کہ اس کی بندش کا ذمہ دار امریکا ہے۔ ان کے مطابق ایران کے راستے بند کیے جانے کی صورت میں آبنائے ہرمز کی بندش ایک فطری ردعمل ہے، تاہم اس تنازع کا حل طاقت نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حملوں اور پابندیوں کے باعث ایران کا امریکا پر اعتماد ختم ہوچکا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور قطر ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کر رہے ہیں اور ایرانی پیغامات امریکا تک پہنچا رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ خطے کی سلامتی علاقائی ممالک کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے اور اسے کسی بیرونی طاقت یا ’چوکیدار‘ کی ضرورت نہیں۔

Watch Live Public News