ویب ڈیسک: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ہالووین کا تہوار منفرد انداز میں منایا اور خود معروف فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ کے کردار البس ڈمبلڈور کا روپ دھار لیا، جبکہ اپنے شیرخوار بیٹے کو اسی کہانی کے کردار ’ڈوبی‘ کا لباس پہنایا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جے ڈی وینس سفید اور سرمئی وِگ، نوکیلی ٹوپی اور چمکدار چغے میں گھر کے باہر کھڑے نظر آئے۔ انہوں نے بیٹے کو گود میں اٹھا رکھا تھا، جس نے ڈوبی کی طرح بڑے کانوں والی ٹوپی پہن رکھی تھی۔
Happy Halloween from the Second Family! https://t.co/N4mbc6BowX
— Vice President JD Vance (@VP) October 31, 2026
ویڈیو میں وینس نے اپنا تعارف ’نائب صدر ڈمبلڈور‘ اور بیٹے کا ’ننھے ڈوبی‘ کے طور پر کروایا۔ انہوں نے لوگوں کو ہالووین کی مبارک باد دیتے ہوئے محفوظ رہنے اور خوب مٹھائیاں کھانے کا پیغام بھی دیا۔
جے ڈی وینس نے اہلِ خانہ کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں ان کے دیگر بچے بھی ہیری پوٹر کے کرداروں کے ملبوسات میں دکھائی دیے۔ ان کے مطابق بچوں کو ہیری پوٹر کی کہانیوں سے خاص لگاؤ ہے، اسی لیے اس بار پورے خاندان نے ہالووین کے لیے انہی کرداروں کا انتخاب کیا۔