بم دھمکی کے بعد امیتابھ بچن کی سکیورٹی سخت، مداحوں سے حفاظتی شیشے کے حصار میں ملاقات!

بم دھمکی کے بعد امیتابھ بچن کی سکیورٹی سخت، مداحوں سے حفاظتی شیشے کے حصار میں ملاقات!
کیپشن: بم دھمکی کے بعد امیتابھ بچن کی سکیورٹی سخت، مداحوں سے حفاظتی شیشے کے حصار میں ملاقات!

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سکیورٹی خدشات کے باوجود مداحوں سے ملاقات کی اپنی دیرینہ روایت برقرار رکھی، تاہم اس بار وہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ ’جلسہ‘ کے باہر حفاظتی شیشے کے حصار میں نظر آئے۔

گزشتہ ماہ ممبئی کے علاقے باندرہ کرلا کمپلیکس میں واقع ایک تعلیمی ادارے کو ای میل کے ذریعے امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کو بم سے نشانہ بنانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ان کی سکیورٹی مزید سخت کردی۔

یکم نومبر کو امیتابھ بچن اپنے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں سے ملنے پہنچے۔ انہوں نے حفاظتی شیشے کے اندر رہتے ہوئے ہاتھ ہلا کر مداحوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ ملاقات امیتابھ بچن کی جانب سے صحت کی وجہ سے روزانہ بلاگ لکھنے سے عارضی وقفے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔ اداکار نے بتایا تھا کہ ڈاکٹروں نے انہیں چند روز آرام اور صحت یابی کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کئی دہائیوں سے ہر اتوار اپنے گھر ’جلسہ‘ کے باہر جمع ہونے والے مداحوں سے ملاقات کرتے اور ہاتھ ہلا کر ان کا استقبال کرتے ہیں۔

Watch Live Public News