دیپیکا نے اپنی دوسری بیٹی کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا، پہلی دلکش تصویر میں شیئر کردی

دیپیکا نے اپنی دوسری بیٹی کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا، پہلی دلکش تصویر میں شیئر کردی

(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی معروف ترین اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے مذہبی تہوار کے پرمسرت موقع پر اپنی نومولود دوسری بیٹی کا نام باضابطہ طور پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے اور ساتھ ہی اپنی فیملی کی ایک خوبصورت تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جسے ابتدا میں جوڑے نے روایتی طور پر میڈیا اور کیمروں کی نظروں سے دور رکھا۔

تہوار کے موقع پر انسٹاگرام کے ذریعے جوڑے نے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی ننھی پری کا نام ’ دیوی پڈوکون سنگھ‘ رکھا ہے۔

نام کے اعلان کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی فیملی کی ایک خوبصورت اور روایتی تصویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اس تصویر میں پوری فیملی کو خوبصورت سنہری رنگ کے روایتی ملبوسات میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دیپیکا نے اپنی نومولود بیٹی کو پیار سے گود میں اٹھا رکھا ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر اور نام سامنے آتے ہی بالی وڈ شخصیات، معروف گلوکاروں، ہدایت کاروں اور دنیا بھر میں موجود کروڑوں مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سال 2018ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔اس اسٹار جوڑے کی بڑی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ ہے۔

Watch Live Public News