دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی مقبول اور معروف اسٹار جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، دیپیکا پڈوکون کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

 اداکارہ نے یہ پرمسرت خبر اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں نومولود بچی کے ننھے پاؤں کی ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی اور تصدیق کی کہ ان کی بیٹی کی پیدائش رواں ماہ 19 ستمبر کو ہوئی ہے۔

اس خبر کے منظرِ عام پر آتے ہی بالی وڈ کے شوبز ستاروں اور دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

 واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سال 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس جوڑے کی پہلے سے بھی ایک بیٹی ہے جس کا نام 'دعا' ہے۔

Watch Live Public News