ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی کی تصاویر شیئر کردیں جس میں انہوں نےٹایان وائٹ کو اپنی " سوتیلی بیٹی" قرار دیا، جبکہ ٹایان نے اس تقریب میں ان کی 'میڈ آف آنر' (دلہن کی مرکزی معاون) کے طور پر خدمات انجام دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما نے 12 ستمبر کو آئرش نژاد آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی سے نجی تقریب میں شادی کی۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کے بچوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
جمائما نے اپنی پوسٹ میں کیمرون کی بیٹیوں شاہ اور تارا او ریلی کو برائیڈز میڈز جبکہ ٹریان وائٹ کو اپنی ’قیمتی سوتیلی بیٹی‘ قرار دیا۔ ان کے بیٹے سلیمان اور قاسم خان نے بھی والدہ کو ایزل تک پہنچایا۔
ٹریان وائٹ امریکی خاتون سیتا وائٹ کی بیٹی ہیں۔ سیتا وائٹ کے انتقال کے بعد جمائما نے ٹریان کی پرورش میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹریان کے معاملے پر عمران خان اور سیتا وائٹ کے درمیان طویل عرصے تک قانونی تنازع بھی رہا، جبکہ عمران خان نے ٹریان کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کیا۔
جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور دونوں 2004 میں علیحدہ ہوگئے تھے۔ ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔