نکی مناج کو ترجمان بنانے کی خبروں پر صدر ٹرمپ کا دلچسپ تبصرہ

نکی مناج کو ترجمان بنانے کی خبروں پر صدر ٹرمپ کا دلچسپ تبصرہ
کیپشن: نکی مناج کو ترجمان بنانے کی خبروں پر صدر ٹرمپ کا دلچسپ تبصرہ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف ریپر نکی مناج کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان مقرر کرنے کی تجویز پر دلچسپ ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اچھا خیال ہے، وہ اس پر غور کریں گے۔

  نکی مناج کے وائٹ ہاؤس کی ترجمان بننے کی قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب وہ 25 اکتوبر کو مشی گن میں ایک انتخابی جلسے کے دوران صدر ٹرمپ کے ساتھ نظر آئیں۔ اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے مواصلات اسٹیون چیونگ نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاید ہمیں وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان مل گئی ہیں، اور وہ نکی مناج ہیں۔ نکی مناج نے بھی امریکی پرچم اور مسکراتے چہرے کے ایموجیز کے ساتھ اس پوسٹ پر ردِعمل دیا۔

بعدازاں پوڈکاسٹ میزبان بینی جانسن نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا نکی مناج وائٹ ہاؤس کی اگلی ترجمان بن سکتی ہیں؟ جس پر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک اچھا خیال ہے، مجھے اس بارے میں سوچنا پڑے گا۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا گیا۔ بعض صارفین نے نکی مناج کو اس عہدے کے لیے غیر موزوں قرار دیا۔

تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے نکی مناج کی بطور ترجمان تقرری کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور فی الحال یہ معاملہ قیاس آرائیوں تک محدود ہے۔

 

Watch Live Public News