لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری اسپتالوں میں پرچی سسٹم 4 ہفتوں میں ختم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری اسپتالوں میں پرچی سسٹم 4 ہفتوں میں ختم کرنے کا حکم

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری اسپتالوں میں پرچی سسٹم 4 ہفتوں میں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری اسپتالوں میں عدم سہولیات سے متعلق درخواست پر حکمنامہ جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے درخواست پر حکمنامہ جاری کیا۔ 

عدالت نے سرکاری اسپتالوں میں پرچی سسٹم 4 ہفتوں میں ختم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ مریضوں کو علاج سے پہلے رجسٹریشن کاؤنٹرز سے پرچی لینے کی پابندی سے آزاد کیا جائے۔ 

عدالت نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے، مریضوں کو پرچی کے حصول اور لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی زحمت نہ دی جائے۔ 

اسپیشل سیکریٹری صحت نے کہا جدید نظام کے ذریعے علاج کے عمل کو مؤثر اور آسان بنایا جائے گا۔ اسپیشل سیکریٹری نے لاہور ہائیکورٹ میں 4 ہفتوں میں پرچی سسٹم ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ 

لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے تمام متعلقہ حکام کو 4 ہفتوں میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ عدالتی احکامات پر بلاجواز عمل درآمد نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔ 

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 6 ہفتوں کیلئے ملتوری کردی۔

Watch Live Public News