(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویویان بالاکرشنن نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈاکٹر بالا کرشنن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مسلسل روابط اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی روابط اور تعمیری روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ڈاکٹر ویویان بالاکرشنن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔