(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپین میں مسافر ٹرینوں کے تصادم کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔افسوسناک واقعے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہسپانیہ کے شہر ٹولیڈو میں مسافر ٹرینوں کے تصادم کے حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔انہوں نے ہسپانیہ کے وزیراعظم پیڈرو سانچز، ہسپانیہ کے عوام اور حادثے کے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں اسپین کے عوام کے ساتھ ہے۔
خیال رہے کہ اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں ۔حادثے میں ایک ٹرین آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ہسپانوی ریلوے آپریٹر کے مطابق حادثے کے بعد میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔