قومی پیغامِ امن کمیٹی کا دورۂ کوئٹہ، خودکش حملوں کو حرام اور بے گناہوں کا قتل ناجائز قرار دیدیا

قومی پیغامِ امن کمیٹی کا دورۂ کوئٹہ، خودکش حملوں کو حرام اور بے گناہوں کا قتل ناجائز قرار دیدیا
کیپشن: قومی پیغامِ امن کمیٹی کا دورۂ کوئٹہ، خودکش حملوں کو حرام اور بے گناہوں کا قتل ناجائز قرار دیدیا

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان علما کونسل اور کوآرڈی نیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں وفد نے دورۂ کوئٹہ کے دوسرے روز گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی آزادی، مساوی حقوق، رواداری اور امن کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جامعہ سلفیہ دعوت الحق میں تمام مکاتبِ فکر کے علما، مشائخ اور مختلف مذاہب کے نمائندوں کے اجلاس میں متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں خودکش حملوں کو حرام، بے گناہوں کے قتل کو ناجائز اور خواتین، بچوں، نوجوانوں اور طلبہ کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی مذمت کی گئی۔ اعلامیے میں پاک افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی حمایت بھی کی گئی۔

وفد نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS) کا دورہ بھی کیا، جہاں طلبہ سے ملاقات میں قومی یکجہتی، ترقی اور پُرامن معاشرے کے قیام میں نوجوانوں کے کردار پر گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ وفد نے کوئٹہ کے سکھ گوردوارے کا دورہ کیا، جہاں سکھ رہنما سردار جسپیر سنگھ اور دیگر اقلیتی نمائندوں سے ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور تمام شہریوں کے مساوی حقوق کے فروغ پر زور دیا گیا۔

Watch Live Public News