ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 425,636 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 364,914 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثنا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 4,031 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

Watch Live Public News