ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک: مسلسل پانچ روز کی کمی کے بعد، آج سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1,400 روپے اضافے کے بعد 423,436 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,201 روپے اضافے کے ساتھ 363,028 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد 4,009 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ، 24 قیراط چاندی کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 5,878 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News