میری حمایت نے نیتن یاہو کی شکست کو کامیابی میں بدل دیا: صدر ٹرمپ

میری حمایت نے نیتن یاہو کی شکست کو کامیابی میں بدل دیا: صدر ٹرمپ
کیپشن: میری حمایت نے نیتن یاہو کی شکست کو کامیابی میں بدل دیا: صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حمایت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ممکنہ شکست کو کامیابی میں بدل دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ، اسرائیل اور امریکا کی بہتری چاہتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے اتحاد کو 55 جبکہ آئزن کوٹ کے اتحاد کو 50 نشستیں ملی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا اتحاد آگے ہونے کے باوجود پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ حکومت بنانے کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں۔

Watch Live Public News