ویب ڈیسک: ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہوکر لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر فرائض انجام دے رہے تھے.نئے ججز روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ راولپنڈی بنچ میں کیا گیا تھا.
جسٹس محسن اختر کیانی نے دو ہزار بتیس میں ریٹائر ڈ ہونا تھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اسلام باد ہائیکورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں دسویں نمبر پر تھے. وہ لاہور ہائیکورٹ میں چار ماہ دس روز جج رہے۔