(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لائبہ اعجاز کیس میں پوری ٹیم نے دن رات محنت کی، آپ سے کیا گیا وعدہ پورا کرنا ہمارا فرض تھا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری جی ٹین میں مرحومہ طالبہ لائبہ اعجاز کی رہائش گاہ پہنچے ۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لائبہ اعجاز کیس میں ہونیوالی پیشرفت سے اہلخانہ کو آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ لائبہ اعجاز کیس میں پوری ٹیم نے دن رات محنت کی، آپ سے کیا گیا وعدہ پورا کرنا ہمارا فرض تھا۔
مرحومہ لائبہ اعجاز کے والد نے وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے اظہارِ تشکر کیا۔
لائبہ اعجاز کے والد نے محسن نقوی سے کہا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، یہ سنا تھا، آج ہمیں یقین ہو گیا۔
چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔