(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے استنبول میں سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوغان، متاثرہ خاندانوں اور ترکیہ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
وزیر اعظم نے بیان میں کہا کہ گمشدہ افراد کی با حفاظت بازیابی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں، پاکستان ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے ترکیہ کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔