تنوشری دتہ کے متنازع ریمارکس 'شیطان مرگیا' پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کا ردعمل آگیا

تنوشری دتہ کے متنازع ریمارکس 'شیطان مرگیا' پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کا ردعمل آگیا

(ویب ڈیسک)لیجنڈری بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال کے بعد اداکارہ تنوشری دتہ کے متنازع بیانات پر آنجہانی اداکار کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے بالآخر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے دو ٹوک جواب دے دیا ہے۔

نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پورا خاندان اس وقت والد کی جدائی کے شدید صدمے اور دکھ سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے نازک اور غمگین وقت میں کسی مرنے والے شخص کے لیے توہین آمیزاور نازیبا الفاظ استعمال کرنا اخلاقیات اور انسانیت کے بالکل منافی ہے۔

ملہار نے تنوشری دتہ کا نام لیے بغیر واضح کیا کہ جو کیس قانونی طور پر سالوں پہلے حل ہو چکا تھا، اسے اب بلاوجہ دوبارہ اچھالا جا رہا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ان کے والد کو عدالت نے تمام الزامات سے باعزت بری کیا تھا اور معاملہ قانونی طور پر ختم ہو چکا ہے، اس لیے بند فائل کو موت کے بعد کھولنا سمجھ سے باہر ہے۔

ملہار نے مزید کہا کہ وہ منفی باتیں کرنے والوں کے ساتھ بحث میں نہیں الجھنا چاہتے، جو سچ ہے وہ دنیا کے سامنے ہے اور خدا ایسے لوگوں کو ہدایت دے۔

یاد رہے کہ نانا پاٹیکر کے انتقال کے بعد تنوشری دتہ نے سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس شیئر کی تھیں، جن میں انہوں نے نانا پاٹیکر کی موت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے "شیطان مرگیا" کے الفاظ استعمال کیے تھے۔

خیال رہے کہ 75 سالہ ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر 8 اکتوبر کی صبح بھارتی ریاست گوا میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

Watch Live Public News