ویب ڈیسک: بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی موت سے متعلق فراہم کردہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے مطابق ان کی موت دل کی شریان میں خون کا لوتھڑا پھنسنے کے باعث ہوئی، جس سے دل کو خون کی فراہمی متاثر ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق طبیعت بگڑنے پر ان کی رہائش گاہ پر ایمبولینس طلب کی گئی اور ڈاکٹروں نے انہیں تقریباً 45 منٹ تک سی پی آر دیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
نانا پاٹیکر ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں۔ انہوں نے اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری اور مصنف کے طور پر بھی کام کیا۔ فلمی دنیا میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2013 میں بھارت کے شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا تھا۔