بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
کیپشن: بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اور سینئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں گوا میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح گوا کے علاقے ڈونا پاؤلا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اداکار کے ڈاکٹر کے مطابق نانا پاٹیکر کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک سی پی آر کے ذریعے ان کی جان بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور انہیں صبح 5 بج کر 20 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا۔

ڈاکٹر کے مطابق نانا پاٹیکر کی موت کے معاملے میں میڈیکو لیگل کیس بھی درج کرلیا گیا ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

نانا پاٹیکر کے اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر کے گوا روانہ ہونے کی اطلاع ہے۔

نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا۔ انہوں نے 1978 میں فلم ’گمن‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا اور بعد ازاں ہندی اور مراٹھی سنیما میں اپنی منفرد اداکاری اور پُراثر مکالمہ ادائیگی کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔ 

ان کی معروف فلموں میں ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘، ’ویلکم‘ اور دیگر کئی فلمیں شامل ہیں۔

نانا پاٹیکر کو ان کی شاندار اداکاری پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا، جبکہ انہیں 2013 میں پدم شری سے بھی سرفراز کیا گیا۔ ان کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے۔

Watch Live Public News