بھارت رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ایونٹ سے باہر، سری لنکا بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

بھارت رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ایونٹ سے باہر، سری لنکا بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

(ویب ڈیسک) سری لنکا اے  ن بھارت  اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

بھارت اے نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے  تھے اور سری لنکا اے کو جیت کلئے 318 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جو سری لنکا اےنے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بھارت اےکی جانب سے ابھیشک شرما، شہبازاحمد اور تلک ورما نے نصف سنچریاں بنائیں۔گزشتہ میچ میں تیزترین ڈبل سنچری بنانے والےویبھ سوریاونشی 40 رنز ہی بنا پائے۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے کے بلے بازوں نے بھارتی باؤلنگ لائن اپ کے پرخچے اڑا دیے اور مطلوبہ ہدف محض 41.3 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے 51 گیندیں قبل ہی فتح اپنے نام کر لی۔

سری لنکا اے کی جیت میں دونوں ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی سنچریوں نے کلیدی کردار ادا کیا؛ لاستھ کروسپلے نے 116 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جنہیں ہرشیت رانا کی گیند پر سنگھ نے کیچ آؤٹ کیا۔ان کے ساتھ سینتھ جے وردھنےنے بھی زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز بنائے۔

دونوں سنچری میکر بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر نشن مدھوشکا نے 58 رنز کی ناقابلِ شکست نصف سنچری اسکور کی، جبکہ کپتان پون رتنائیکے نے 31 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کو باآسانی فتح کی منزل تک پہنچا دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News