(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں کل مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ضروری خدمات کے دفاتر مقامی تعطیل سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتالوں میں معمول کی خدمات جاری رہیں گی۔
