وشوا گرو کا پاسپورٹ عالمی سطح پر رسوا، غیر قانونی ملازمتوں پر ملائیشیا نے بھارتیوں کے لیے دروازے بند کر دیے

وشوا گرو کا پاسپورٹ عالمی سطح پر رسوا، غیر قانونی ملازمتوں پر ملائیشیا نے بھارتیوں کے لیے دروازے بند کر دیے
کیپشن: وشوا گرو کا پاسپورٹ عالمی سطح پر رسوا، غیر قانونی ملازمتوں پر ملائیشیا نے بھارتیوں کے لیے دروازے بند کر دیے

ویب ڈیسک: ملائیشیا نے بھارتی شہریوں کے لیے 30 روزہ ویزا فری داخلے کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، یکم جنوری 2027 سے ملائیشیا جانے کے لیے پیشگی ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ملائیشیا میں غیر قانونی ملازمتوں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں کے خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کوالالمپور میں بھارتی ہائی کمیشن بھی اس حوالے سے اپنے شہریوں کو خبردار کرچکا ہے۔

دوسری جانب تھائی لینڈ نے بھی ستمبر 2026 میں بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری قیام کی مدت کم کرکے 30 دن کردی تھی، جبکہ نکاراگوا نے بھی بھارتی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت ختم کردی۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کے لیے نکاراگوا کے راستے کے استعمال پر بھی مختلف ممالک میں تشویش سامنے آتی رہی ہے۔ فرانس نے 2023 میں انسانی اسمگلنگ کے شبے میں نکاراگوا جانے والی 303 بھارتی مسافروں کو لے جانے والی پرواز روک دی تھی۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی مبینہ جعلی درخواستوں کے باعث بعض بھارتی ریاستوں کے طلبہ کے داخلوں پر پابندیاں لگائی گئیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے امیگریشن قوانین سخت کیے جانے سے بھارتی شہریوں کے بیرون ملک سفر اور روزگار کے مواقع متاثر ہوسکتے ہیں، جبکہ مودی حکومت کے عالمی قیادت کے دعووں پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

 

Watch Live Public News