واٹس ایپ کا نیا فیچر،اب میسجز ، تصاویر اور ویڈیوز شیڈول کر کے بھیجنا ممکن

واٹس ایپ کا نیا فیچر،اب میسجز ، تصاویر اور ویڈیوز شیڈول کر کے بھیجنا ممکن

(ویب ڈیسک)میٹا کی زیرِ ملکیت معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپنے بالآخر صارفین کا وہ دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے جس کا انتظار طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا؛ اب صارفین اپنے پیغامات کو پہلے سے شیڈول کر کے مخصوص تاریخ اور وقت پر خودکار طریقے سے بھیج سکیں گے۔

اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین انفرادی (Individual) اور گروپ چیٹس دونوں میں ٹیکسٹ پیغامات، لنکس، تصاویر اور ویڈیوز کو پہلے سے شیڈول کر سکیں گے۔

پیغام ٹائپ کرنے کے بعد صرف تاریخ اور وقت کا تعین کرنا ہوگا، جس کے بعد مقررہ وقت پر وہ پیغام خودکار طور پر متعلقہ شخص یا گروپ کو ڈیلیور ہو جائے گا۔

صارفین کم از کم 10 منٹ سے لے کر زیادہ سے زیادہ 2 ہفتوں کے دوران کسی بھی وقت کے لیے اپنا میسج شیڈول کر سکیں گے۔

فیچر استعمال کرنے کا مرحلہ وار طریقہ:

سب سے پہلے متعلقہ چیٹ یا گروپ کھول کر اپنا پیغام ٹائپ کریں یا میڈیا فائل منتخب کریں۔

میسج لکھنے کے بعد عام طریقے سے کلک کرنے کے بجائے سینڈ آئیکون (Send Icon) کو کچھ دیر دبا کر رکھیں (Long Press کریں)۔

اسکرین پر ایک نیا باکس کھل جائے گا جس میں آپ پیغام بھیجنے کی تاریخ اور وقت منتخب کر سکیں گے (یہ آپشن اسی صورت میں ظاہر ہوگا جب آپ کے اکاؤنٹ پر یہ فیچر فعال ہو چکا ہو)۔

شیڈول کیے گئے تمام پیغامات چیٹ انفو (Chat Info) اسکرین کے اندر دیکھے جا سکیں گے، جہاں سے ضرورت پڑنے پر انہیں ڈیلیٹ یا منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔

دستیابی:

کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے، اور آئندہ چند ہفتوں میں یہ سہولت تمام صارفین کو دستیاب ہو جائے گی۔

Watch Live Public News