صارفین  کیلئے بڑی خوشخبری، اب واٹس ایپ گروپ  میں 1,500 افراد کو شامل کیا جا سکے گا

 صارفین  کیلئے بڑی خوشخبری، اب واٹس ایپ گروپ  میں 1,500 افراد کو شامل کیا جا سکے گا

(ویب ڈیسک) میٹا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے گروپ چیٹ میں اراکین کی تعداد بڑھانے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت اب ایک واٹس ایپ گروپ میں 1,500 افراد کو شامل کیا جا سکے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ایک واٹس ایپ گروپ میں زیادہ سے زیادہ 1,024 افراد کو شامل کرنے کی اجازت ہے، تاہم اب اس حد کو بڑھا کر 1,500 اراکین تک کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ 2023 میں واٹس ایپ کی جانب سے گروپ چیٹ کے اراکین کی تعداد 512 سے بڑھا کر 1,024 کی گئی تھی۔

دستیابی اور کن صارفین کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوگا؟

رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور یہ بتدریج اینڈرائیڈ (Android) اور آئی او ایس (iOS) ڈیوائسز استعمال کرنے والے تمام صارفین کو دستیاب ہو جائے گا۔

یہ نیا فیچر خاص طور پر ایسے بڑے گروپس کے لیے نہایت کارآمد ثابت ہوگا جو تعلیمی اداروں، پیشہ ورانہ نیٹ ورکس یا لوکل کمیونٹیز سے متعلق ہوتے ہیں۔

گروپ چیٹس کے دیگر حالیہ فیچرز:

واٹس ایپ نے حالیہ مہینوں میں گروپ چیٹس کو بہتر بنانے کے لیے کئی دیگر فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں، جن کے تحت صارفین گروپ چیٹس میں اہم میسجز کو زیادہ طویل وقت تک پن (Pin) کر سکتے ہیں اور مینشنز و ریپلائیز فلٹرز استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ گروپ میں پہلے سے موجود اراکین اب نئے شامل ہونے والے اراکین کے ساتھ گروپ میسج ہسٹری بھی باآسانی شیئر کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News