لاہور میں گھریلو ملازم پرمبینہ تشدد کا ایک اور واقعہ،11 سالہ بچے کی ٹانگ ٹوٹ  گئی

لاہور میں گھریلو ملازم پرمبینہ تشدد کا ایک اور واقعہ،11 سالہ بچے کی ٹانگ ٹوٹ  گئی

(ویب ڈیسک) عبداللہ گزشتہ 10 روز سے لاہور کے  شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ 

جوہر ٹاؤن ایچ تھری بلاک کے رہائشی حسین کا 11 سالہ ملازم پر مبینہ تشدد، تشدد سے 11 سالہ عبداللہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

فیملی کے مطابق تشدد سے عبداللہ کو مزید بھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔

عبداللہ گزشتہ 10 روز سے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ متاثرہ بچے کے لواحقین نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔

فیملی کا کہنا ہے کہ تاحال پولیس نے عبداللہ پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج نہیں کیا۔افسران عبداللہ پر تشدد کا نوٹس لے کر کارروائی کریں۔

Watch Live Public News