نواں کوٹ  پولیس کی کامیاب کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

نواں کوٹ  پولیس کی کامیاب کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

(ویب ڈیسک) نواں کوٹ  پولیس  نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھینتے کی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان راشد اور معاوز کو خفیہ اطلاع پر تکونی پارک بی بلاک سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے قیمتی موبائل فونز، نقدی اور 2 پستول بمہ گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔

ایس پی اقبال ٹاؤن  کے مطابق مختلف کمپنیوں کے قیمتی موبائل فونز جن میں آئی فون، ویوو اور اوپو سمیت دیگر موبائل شامل ہیں۔برآمد شدہ موبائل فونز کی تصدیق کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔

ملزمان راشد اور معاوز کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیے گئے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن  نے ایس ایچ او نواں کوٹ اور ریڈنگ پولیس ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد کا اعلان کردیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کاروائیوں سے سٹریٹ کرائم میں واضح کمی آتی ہے۔

Watch Live Public News