سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے

سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے
کیپشن: سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: سابق ریاستِ خیرپور کے آخری حکمران ہز ہائینس میر علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق 93 سالہ میر علی مراد خان تالپور سکھر کے ایس آئی یو ٹی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

میر علی مراد خان تالپور 29 جون 1933 کو برطانیہ کے شہر برائٹن میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ بوناوینچر ہائی اسکول حیدرآباد سے حاصل کی، جبکہ اعلیٰ تعلیم برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے مکمل کی۔

میر علی مراد خان تالپور کے انتقال پر 6 اکتوبر کو ضلع خیرپور میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News