ویب ڈیسک: راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما اعجاز ستی مبینہ طور پر پولیس کارروائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے اعجاز ستی کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس گاڑی میں منتقلی کے دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا۔
انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس ان کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال چھوڑ کر چلی گئی۔
اعجاز ستی کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 6 سے پی ٹی آئی کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔ واقعے پر مختلف رپورٹس سامنے آئی ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے موت کی حتمی وجہ اور واقعے کی مکمل تفصیلات پر باضابطہ مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔