(ویب ڈیسک ) آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) سے زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والا 17 سالہ نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔
این سی سی آئی اے پنجاب نے باپ کو زہر دینے والے طالب علم کو بہاولپور سے پکڑ لیا۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کی ہدایت پر فوری کارروائی کی گئی۔
کرائم ڈراما ’بریکنگ بیڈ‘ سے متاثرہ نوجوان کی گھر میں قائم لیبارٹری بے نقاب ہوگئی۔ملزم نے آسٹریلیا اور اسلام آباد سے کیمیائی مواد منگوا کر زہر تیار کیا۔
والد کو پہلی بار زہر دینے کی ناکام کوشش پر اے آئی سے دوبارہ رہنمائی مانگی گئی۔
بیرون ملک سے ملنے والی انٹیلی جنس اطلاع پر ڈائریکٹر این سی سی آئی اے حسام بن اقبال نے ایکشن لیا۔واقعے نے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر اہم سوالات اٹھا دیے۔