ویب ڈیسک: عوام کو اشتعال دلانے کے پیچھے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا گمراہ کن کردار ہے۔ علیمہ خان کو3ایم پی او کے تحت امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گرفتار کیا گیا ہے۔
علیمہ خان پارٹی عہدہ نہ ہونے کے باوجود عوام کو اکسانے اور پرتشدد کارروائیوں کیلئے اشتعال دلا رہی تھی۔ نام نہاد غیر سیاسی خاتون علیمہ خان نے پی ٹی آئی کو مذموم مقاصد کیلئے ہائی جیک کر رکھا ہے۔ سیاسی جماعت میں کوئی عہدہ نہ ہونے کے باوجود مورثی سیاست کو تقویت دینے کیلئےعلیمہ خان پہلے بھی پارٹی معاملات میں دخل اندازی کرتی رہی ہیں۔
علیمہ خان ریاستی اداروں کیخلاف بیانات اورعوام کو پرتشدد احتجاج پراکسانے میں بھی ملوث پائی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے بھی عوام کو اشتعال دلا کر اسلام آباد میں پرتشدد مظاہرے کا عمل سامنے آ چکا ہے۔ یہ مخصوص سیاسی جماعت اپنے مذموم مقاصد اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے خواتین کو استعمال کر رہی ہے۔