سعودی قومی دن: صدر اور وزیراعظم کی سعودی قیادت کو مبارکباد

سعودی قومی دن: صدر اور وزیراعظم کی سعودی قیادت کو مبارکباد
کیپشن: سعودی قومی دن: صدر اور وزیراعظم کی سعودی قیادت کو مبارکباد

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ عقیدے، تاریخ، دوستی اور باہمی اعتماد کے مضبوط رشتوں میں جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا تزویراتی باہمی دفاعی معاہدہ دوطرفہ شراکت داری میں اہم سنگ میل ہے اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں کردار ادا کرے گا۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کو جلد پاکستان آمد پر خوش آمدید کہنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تزویراتی باہمی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون اور قریبی تعلقات کی اہمیت کا عکاس ہے۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے حوثی حملوں، خصوصاً مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کی۔

Watch Live Public News