تربیلا ڈیم حادثہ: وزیراعظم نے فوری رپورٹ طلب کرلی

تربیلا ڈیم حادثہ: وزیراعظم نے فوری رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: تربیلا ڈیم حادثہ: وزیراعظم نے فوری رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک: تربیلا ڈیم کے تعمیراتی حصے میں حادثے کے بعد پانی کے اخراج میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جس کے باعث ڈیم سے پانی کا اخراج ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ حکام کو حادثے کی وجوہات اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1492 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جو ڈیڈ لیول سے 90 فٹ بلند ہے۔ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ جبکہ زیادہ سے زیادہ سطح 1550 فٹ ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والے 15 یونٹس فعال ہیں جبکہ 2 یونٹس بند ہیں۔ اس وقت ڈیم سے 656 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

حادثے کے پیش نظر ہری پور، صوابی اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین واپڈا محمد سعید ٹی فائیو توسیعی منصوبے کے دورے پر ہیں، جہاں وہ حادثے کے بعد جاری تحقیقات اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تربیلا ڈیم کا پانچواں توسیعی پن بجلی منصوبہ 2028 تک مکمل ہونا تھا، تاہم حادثے کے بعد منصوبے پر تمام تعمیراتی سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

Watch Live Public News