ایران کے جوہری پروگرام کی خفیہ معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان

 ایران کے جوہری پروگرام کی خفیہ معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
کیپشن:  ایران کے جوہری پروگرام کی خفیہ معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان

ویب ڈیسک: امریکی حکومت نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 2 کروڑ ڈالر تک انعام اور محفوظ مقام پر منتقلی کی پیشکش کردی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق یہ پیشکش محکمہ خارجہ کے پروگرام ’ریوارڈز فار جسٹس‘ کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقصد امریکی قومی سلامتی سے متعلق اہم معلومات حاصل کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے حفاظتی معاہدوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث ایجنسی کو ایران میں سینٹری فیوجز کی تیاری اور ذخیرے سے متعلق معلومات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تاہم امریکی حکام نے واضح نہیں کیا کہ مکمل 2 کروڑ ڈالر انعام کے لیے کس نوعیت کی معلومات درکار ہوں گی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار دعویٰ کر چکے ہیں کہ امریکی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو مؤثر طور پر تباہ کردیا ہے۔

ٹرمپ نے فلوریڈا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کو نشانہ نہ بنایا ہوتا تو آج اسرائیل موجود نہ ہوتا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں استعمال کرکے پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کرسکتا تھا۔

 

Watch Live Public News