شاہ رخ خان نے کس فلم کا بقیہ 95 لاکھ روپے معاوضہ لینے سے انکار کر دیا تھا؟ جانیے

شاہ رخ خان نے کس فلم کا بقیہ 95 لاکھ روپے معاوضہ لینے سے انکار کر دیا تھا؟ جانیے
کیپشن: شاہ رخ خان نے کس فلم کا بقیہ 95 لاکھ روپے معاوضہ لینے سے انکار کر دیا تھا؟ جانیے

ویب ڈیسک: بھارتی فلم ساز کے سی بوکاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے فلم ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ کا 95 لاکھ روپے کا بقایا معاوضہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کے سی بوکاڈیا نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کو فلم کے لیے 2 کروڑ روپے میں سائن کیا تھا، تاہم صرف ایک کروڑ 5 لاکھ روپے ادا کر سکے تھے۔

فلم ساز کے مطابق، باقی 95 لاکھ روپے کی ادائیگی ہونا تھی، لیکن شاہ رخ خان نے ان کے بیٹے سے کہا کہ وہ فلم ساز کے لیے احترام کے باعث یہ رقم نہیں لینا چاہتے۔

کے سی بوکاڈیا نے مزید بتایا کہ امیتابھ بچن، سلمان خان، جیکی شروف اور رجنی کانت سمیت کئی بڑے اداکار کبھی اپنے ذاتی عملے کے اخراجات پروڈیوسرز پر نہیں ڈالتے تھے اور فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ گھل مل کر رہتے تھے۔

Watch Live Public News