سلمان خان اور کرشمہ کپور کی ملاقات کے چرچے، مداحوں نے شادی کا مشورہ دیدیا

 سلمان خان اور کرشمہ کپور کی ملاقات کے چرچے، مداحوں نے شادی کا مشورہ دیدیا
کیپشن:  سلمان خان اور کرشمہ کپور کی ملاقات کے چرچے، مداحوں نے شادی کا مشورہ دیدیا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کرشمہ کپور کی حالیہ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی جوڑی کے چرچے شروع ہوگئے، جہاں مداحوں نے انہیں شادی کرنے کے مشورے بھی دے ڈالے۔

دونوں اداکاروں نے مقبول شو ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی، جہاں ان کی بے تکلف گفتگو اور دوستانہ انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی کیمسٹری کو سراہتے ہوئے انہیں پسندیدہ جوڑی قرار دیا۔

سلمان خان اور کرشمہ کپور کی دوستی تقریباً 36 سال پرانی ہے اور دونوں کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جن میں ’جڑواں‘، ’بیوی نمبر ون‘، ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ اور ’دلہن ہم لے جائیں گے‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کرشمہ کپور نے 2003 میں سنجے کپور سے شادی کی تھی، تاہم 2016 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔ دوسری جانب سلمان خان کی شادی سے متعلق مداحوں میں طویل عرصے سے تجسس پایا جاتا ہے۔

تاہم، دونوں اداکاروں کی جانب سے شادی کے کسی ارادے کا اعلان سامنے نہیں آیا، اس لیے سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصرے محض مداحوں کی خواہشات اور قیاس آرائیوں کا حصہ ہیں۔

Watch Live Public News