گیم شو ’دس کا دم‘ کی میزبانی نے ایسے فیصلے سے بچایا جس پر بعد میں پچھتاوا ہوسکتا تھا، سلمان خان

گیم شو ’دس کا دم‘ کی میزبانی نے ایسے فیصلے سے بچایا جس پر بعد میں پچھتاوا ہوسکتا تھا، سلمان خان
کیپشن: گیم شو ’دس کا دم‘ کی میزبانی نے ایسے فیصلے سے بچایا جس پر بعد میں پچھتاوا ہوسکتا تھا، سلمان خان

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ گیم شو ’ دس کا دم‘ کی میزبانی نے انہیں ایسے فیصلے سے بچا لیا جس پر بعد میں پچھتاوا ہوسکتا تھا۔

  سلمان خان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2008 میں نشر ہونے والے گیم شو ’ دس کا دم‘ کی میزبانی کی پیشکش ابتدا میں مسترد کردی تھی، تاہم ان کے والد سلیم خان نے انہیں شو کرنے کا مشورہ دیا۔

سلمان خان کے مطابق اس وقت ان کے خلاف فلموں، عدالتی مقدمات اور ذاتی زندگی سمیت مختلف معاملات پر مسلسل تنقید ہورہی تھی، جس کے باعث انہوں نے شو کرنے سے انکار کیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ والد کے مشورے پر انہوں نے ’ دس کا دم‘ کی میزبانی قبول کی اور خود کو شو میں حقیقی شخصیت کے طور پر پیش کیا، جس کے بعد لوگوں کی توجہ ان کی سابقہ منفی خبروں کے بجائے شو پر مرکوز ہوگئی۔

سلمان خان کے مطابق ’ دس کا دم‘ ان کے کیریئر میں اہم موڑ ثابت ہوا اور اس نے ان کی عوامی شبیہ تبدیل کرنے میں بھی کردار ادا کیا۔

Watch Live Public News