شاہ رخ خان کی پرتعیش گھڑیوں کا شاہکار مجموعہ،قیمتیں جان کر دنگ رہ  جائیں گے

شاہ رخ خان کی پرتعیش گھڑیوں کا شاہکار مجموعہ،قیمتیں جان کر دنگ رہ  جائیں گے

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان جہاں اپنی شاندار اداکاری اور دلکش اسٹائل کے باعث دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، وہیں وہ بین الاقوامی سطح کے مہنگے ترین لگژری برانڈز اور نایاب گھڑیوں کے بے پناہ شوق کے حوالے سے بھی الگ شناخت رکھتے ہیں۔

پاٹیک فلپ گرینڈ کمپلیکیشنز:

شاہ رخ خان کے کلیکشن کی سب سے مہنگی اور نایاب گھڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔2025 کے عالمی فیشن ایونٹ 'میٹ گالا' کے دوران انہوں نے یہ گھڑی زیب تن کی تھی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 21 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

رولیکس کاسموگراف ڈیٹونا ’بلیو سیفائر:

یہ رولیکس کے انتہائی نایاب اور خاص ایڈیشنز میں شامل ہے۔نیلے قیمتی پتھروں سے سجی اس پرتعیش گھڑی کی قیمت کا تخمینہ تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے۔

رچرڈ مل ٹوربیلون اسکل:

اپنے منفرد کھوپڑی کے ڈیزائن اور پیچیدہ میکینکس کے لیے مشہور یہ شاہکار اداکار کے پاس موجود ہے۔مختلف مٹیریلز اور ماڈلز کے لحاظ سے اس کی مالیت 10 کروڑ سے 17 کروڑ بھارتی روپے کے درمیان ہے۔

پاٹیک فلپ ایکواناٹ ٹریول ٹائم:

سوئس لگژری برانڈ کی یہ اسپورٹی اور ایڈوانس ریسرچ گھڑی بھی ان کے مجموعے کا حصہ ہے۔اس ماڈل کی اصل قیمت 56 لاکھ بھارتی روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

بلگاری اوکٹو روما ٹوربیلون سیفائر:

جدید ٹوربیلون ٹیکنالوجی اور منفرد کٹاؤ والی یہ دیدہ زیب گھڑی بھی کنگ خان کی کلائی کی زینت بنتی رہی ہے۔اس گھڑی کی مالیت تقریباً 53 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

Watch Live Public News