ویب ڈیسک: 2026 کی تازہ عالمی IQ درجہ بندی میں جنوبی کوریا نے پہلی بار دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
International IQ Test کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں 126 ممالک سے تقریباً 12 لاکھ افراد نے ایک ہی آن لائن IQ ٹیسٹ میں حصہ لیا، جن کے نتائج کی بنیاد پر یہ درجہ بندی تیار کی گئی۔ جنوبی کوریا کے 26,996 شرکا کا اوسط IQ اسکور 106.97 رہا۔
چین 106.48 کے اوسط اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ جاپان 106.30 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ایران 104.80 کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا 104.45 کے ساتھ پانچویں نمبر پر آیا۔
درجہ بندی میں روس چھٹے، سنگاپور ساتویں، منگولیا آٹھویں، نیوزی لینڈ نویں اور ویتنام دسویں نمبر پر رہا، جبکہ امریکا تقریباً 101 کے اسکور کے ساتھ 18ویں نمبر پر موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا گزشتہ سال دوسرے نمبر پر تھا، جبکہ اس بار اس نے معمولی اضافے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
واضح رہے کہ یہ نتائج ان افراد پر مبنی ہیں جنہوں نے مخصوص آن لائن IQ ٹیسٹ میں حصہ لیا، اس لیے انہیں ہر ملک کی پوری آبادی کی اوسط ذہانت کا حتمی پیمانہ نہیں سمجھا جا سکتا۔