(ویب ڈیسک ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی کوئی پروا نہیں، ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات جاری رکھے جائیں گے۔
روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں روس ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، امریکی پابندیوں کی کوئی پروا نہیں، ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات جاری رکھے جائیں گے۔موجودہ فوجی اور سیاسی کشیدگی تہران اور ماسکو کے دو طرفہ تعاون کی راہ میں حائل نہیں ہوگی۔
ایران کے ایوانِ صدر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔
خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے تہران سے معاشی روابط رکھنے والے ممالک پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔