نیتن یاہو کے دباؤ پر صدر ٹرمپ ایران پر جوہری حملہ کرسکتے ہیں؟ امریکی صحافی کا بڑا دعویٰ

نیتن یاہو کے دباؤ پر صدر ٹرمپ ایران پر جوہری حملہ کرسکتے ہیں؟ امریکی صحافی کا بڑا دعویٰ
کیپشن: نیتن یاہو کے دباؤ پر صدر ٹرمپ ایران پر جوہری حملہ کرسکتے ہیں؟ امریکی صحافی کا بڑا دعویٰ

ویب ڈیسک: امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دباؤ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جوہری حملے کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ٹکر کارلسن نے کہا کہ اسرائیلی انتخابات کے نتائج سے پریشان نیتن یاہو کو سیاسی مشکلات سے نکلنے کے لیے ایک بار پھر ٹرمپ اور جنگ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ایران پر حملے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے قریبی ساتھیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ٹکر کارلسن کا کہنا ہے کہ ایران کے پہاڑوں میں موجود زیرِ زمین سرنگوں کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی روایتی ہتھیار مؤثر ثابت نہیں ہوسکتے، جس کے باعث جوہری حملے کا آپشن زیرِ غور آنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام تباہ کردیا گیا ہے، تاہم پِکیکس ماؤنٹین سمیت ایک یا دو مقامات باقی ہیں، جن سے نمٹنا صرف 10 منٹ کا کام ہے۔

Watch Live Public News