اگر طالبان رجیم  دہشتگردی کے حوالے سے بات نہیں مانتا تو اسے  سنگین قیمت چکانا پڑے گی، ترجمان پاک فوج

اگر طالبان رجیم  دہشتگردی کے حوالے سے بات نہیں مانتا تو اسے  سنگین قیمت چکانا پڑے گی، ترجمان پاک فوج

(ویب ڈیسک)   ڈی جی آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ اگر طالبان رجیم  دہشت گردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے  سنگین قیمت چکانا پڑے گی، افغان طالبان رجیم کی عالمی سطح پر کوئی ساکھ نہیں ہے،دنیا افغان رجیم کو نارمل ریاست  والا رویہ اختیار کرنے پرمجبور کرے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رائٹرزکو انٹرویو میں افغان طالبان رجیم کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی  کا سب سے بڑا سپانسر ہے،افغان طالبان رجیم بھارت کی پراکسی ہے ،دہشت گرد تنظیمیں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی پراکسی ہیں،افغان طالبان اپنے مذموم مقاصد کیلئے غیرریاستی عناصراورکرائے کے جنگجواستعمال کرتے ہیں، افغانستان کواب بھی غیر ریاستی عناصر چلارہے ہیں،یہ ایک رجیم ہے۔

انہوں نےکہا کہ افغانستان میں روسی مداخلت کے بعد وہاں  متعدد ایجنسیوں اور پراکسیز نے اپنی جڑیں مضبوط کرلیں،جیش العدل،القاعدہ،آئی ایس کے پی جیسی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں بھی افغانستان میں موجود ہیں،اس بات کی نشاندہی  اقوام متحدہ اورامریکہ کے علاوہ  کئی ممالک کرچکے ہیں۔

  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان سے صرف یہ کہتا ہے کہ وہ پاکستان کے اندردہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کرے، افغان طالبان رجیم نے نورولی  خارجی،بشیرزیب ،گل بہادر جیسے  دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے،پاکستان میں دہشت گردی کیلئے تشکیلیں افغانستان سے آتی ہیں اور وہیں سے انہیں اسلحہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر طالبان رجیم  دہشت گردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے  سنگین قیمت چکانا پڑے گی، افغان طالبان رجیم کی عالمی سطح پر کوئی ساکھ نہیں ہے،دنیا افغان رجیم کو نارمل ریاست  والا رویہ اختیار کرنے پرمجبور کرے، بین الاقوامی برادری افغان طالبان کو مجبور کرے کہ وہ منشیات کی کاشت اورپیداوارروکے،پاکستان کی افواج افغانستان رجیم کی طرف سے تمام خطرات بشمول ڈرونز کا سدباب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔

Watch Live Public News