(ویب ڈیسک) پیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔حکومت نے نیا فارمولا جاری کردیا۔
پیٹرولیم لیوی کا بوجھ کم کرنے کے لیےحکومت نے اقدامات شروع کردیے۔پیٹرولیم ڈویژن نے آئل ریفائنریز کو قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے سے آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق ریفائنریز بھی پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں فی لیٹر حصہ ڈالیں گی،درآمدی کارگو پر ایکسیڈینٹل چارجزمارچ سے پہلےکی سطح پر مقرر ہوں گے،چارجز سے حاصل ہونے والی بچت پیٹرولیم لیوی کم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی،اس اقدام سے پیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی ممکن ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی درآمدی قیمت کا تعین پی ایس او کے اصل درآمدی کارگو کی لاگت پر ہوگا،درآمدی اور ایکس ریفائنری قیمت کے فرق کی رقم ریفائنریز کو پیٹرولیم لیوی کی مد میں جمع کرانا ہوگی،لیوی میں ردوبدل کا فائدہ صرف پیٹرول صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ریفائنریز کو روزانہ پیٹرول کی فروخت کی تفصیلات اوگرا اورپیٹرولیم ڈویژن کو فراہم کرنےکی ہدایت کی گئی ہیں ،فروخت کی رپورٹس کےساتھ سی پی آرز اور چالان بھی جمع کرانا ہوں گے، اوگرا اورپیٹرولیم ڈویژن اضافی لیوی کی ادائیگیوں اور حسابات کی تصدیق کریں گے۔