حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا
کیپشن: حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 3.19 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 376.06 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈیزل کی قیمت میں 2.25 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے نئی قیمت 398.07 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 28 اکتوبر کے لیے نافذ ہوں گی۔

Watch Live Public News