(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 21 سال بعد والد بن گئے، صادق سنجرانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
صادق سنجرانی کے گھر خوشیوں کا سماں، خاندان میں جشن کا ماحول ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ کے ہاں 21 سال بعد اولاد نرینہ کی پیدائش ہوئی۔
سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے صادق سنجرانی کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔ صادق سنجرانی کے دوست احباب اور عزیز و اقارب کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔