دبئی میں دنیا کی طویل ترین 24 قیراط سونے کی گزرگاہ بنانے کا اعلان، 2 ماہ میں افتتاح متوقع

 دبئی میں دنیا کی طویل ترین 24 قیراط سونے کی گزرگاہ بنانے کا اعلان، 2 ماہ میں افتتاح متوقع
کیپشن:  دبئی میں دنیا کی طویل ترین 24 قیراط سونے کی گزرگاہ بنانے کا اعلان، 2 ماہ میں افتتاح متوقع

ویب ڈیسک: دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ نے دنیا کی طویل ترین 24 قیراط سونے کی گزرگاہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے آئندہ دو ماہ میں عوام کے لیے کھولنے کا امکان ہے۔

گلف ٹوڈے کے مطابق یہ منصوبہ 2026 کے اختتام سے قبل مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ کے سینیئر کمرشل ڈائریکٹر راشد الحرمودی کا کہنا ہے کہ اس گزرگاہ کے ذریعے سیاحوں کو سونے سے مزین راستے پر چلنے کا منفرد تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

دیرہ میں واقع دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ کا آغاز جنوری 2026 میں ہوا تھا، جہاں سونے، زیورات، قیمتی دھاتوں، پرفیوم اور دیگر لگژری مصنوعات کے کاروبار موجود ہیں۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق یہاں ایک ہزار سے زائد تاجر کام کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ میں توسیعی منصوبے بھی جاری ہیں، جبکہ سونے اور زیورات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑی تجارتی نمائش منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کو توقع ہے کہ نئی گزرگاہ سیاحوں کی آمد میں اضافے اور دبئی کی عالمی سطح پر سونے کی تجارت کے مرکز کی حیثیت مزید مستحکم کرنے میں مدد دے گی۔

Watch Live Public News