(ویب ڈیسک) اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چاروں ملکوں میں تعاون مضبوط بنانے کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مکہ اتحاد کےرکن ملکوں اور ایران کےساتھ مذاکرات پر ایران نے بیان جاری کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذارات کی میزبانی ایران کے سیکیورٹی چیف محسن رضائی نے کی۔اجلاس میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان ، فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک ہوئے۔اجلاس میں ترک انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالین شریک ہوئے۔اجلاس کا مرکزی موضوع" خطے میں امن و سلامتی " تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چاروں ملکوں میں تعاون مضبوط بنانے کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔علاقائی امن و سلامتی سمیت تعاون کے شعبوں میں پیشرفت پر بھی اتفاق ہوا۔