ویب ڈیسک: بھارت نواز کشمیری رہنما فاروق عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر زندہ رکھے ہوئے ہے۔
کشمیری رہنما فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں کشمیری عوام سے کہا کہ لڑو، ورنہ تم مٹا دیے جاؤ گے، ہمارا ہمسایہ پاکستان ہماری حفاظت کر رہا ہے، ورنہ دہلی کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔ پاکستان کی عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششیں کشمیریوں کی آواز پہنچانے میں اہم رہی ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ فاروق عبداللہ کے بیان نے بھارتی حکومت کے کشمیر سے متعلق دعوؤں اور دہلی کی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ فاروق عبداللہ کے بیان نے کشمیریوں کے تحفظ اور دہلی کے عزائم سے متعلق خدشات نمایاں کردیے۔ پاکستان کے حقِ خودارادیتِ کشمیر کے مؤقف کو فاروق عبداللہ کے بیان سے تقویت ملی۔ مودی حکومت کی سخت گیرکشمیر پالیسی اور بڑھتے مظالم کیوجہ سے بھارت نواز رہنما بھی پاکستان کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔