زندگی گزارنے کے لیے دنیا کا سب سے بہترین ملک کون سا؟ نئی فہرست جاری

زندگی گزارنے کے لیے دنیا کا سب سے بہترین ملک کون سا؟ نئی فہرست جاری

(ویب ڈیسک)بین الاقوامی ادارے ’ نوماڈ کیپیٹلسٹ‘ نے رہائش اور اعلیٰ معیارِ زندگی کے حوالے سے دنیا کے بہترین ممالک کی سالانہ درجہ بندی جاری کر دی ہے، جس میں یورپی ملک موناکو کو رہائش کے لیے دنیا کا سب سے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں دنیا کے 63 ممالک کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ممالک کی درجہ بندی کرتے وقت قدرتی ماحول، ٹیکس نظام کی آسانی، ذاتی و مالیاتی تحفظ، انفرادی آزادی، مجموعی معیارِ زندگی اور انفراسٹرکچر کو مدنظر رکھا گیا۔

اس کے علاوہ فضائی معیار (Air Quality)، موسمیاتی خطرات، شہریت و اقامت کے قانونی ذرائع، گلوبل پیس انڈیکس (عالمی امن)، اوسط عمر، طرزِ زندگی کے اخراجات اور انٹرنیٹ اسپیڈ جیسے اہم عوامل کو باریک بینی سے جانچا گیا۔

موناکو اور انڈورا سرِ فہرست:

تمام مطلوبہ معیارات پر پورا اترنے کے بعد یورپی ملک موناکو کو رہائش کے لیے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رکھا گیا۔

یورپ کا ہی ایک اور خوبصورت ملک انڈورا دوسرے نمبر پر رہائش کے لیے دنیا کا بہترین ملک قرار پایا۔

متحدہ عرب امارات تیسرے نمبر پر:

مشرقِ وسطیٰ سے متحدہ عرب امارات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عالمی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ یورپی ملک مالٹا چوتھے نمبر پر رہا۔

ٹاپ 10 ممالک کی حتمی فہرست:


1.     موناکو

2.     انڈورا

3.     متحدہ عرب امارات (UAE)

4.    مالٹا

5.    پرتگال

6.    قبرص

7.    سنگاپور

8.    کیمن آئی لینڈز (Cayman Islands)

9.    نیوزی لینڈ

10.                       سوئٹزرلینڈ

Watch Live Public News