وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا صرف 5 روز میں عہدے سے فارغ

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا صرف 5 روز میں عہدے سے فارغ
کیپشن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا صرف 5 روز میں عہدے سے فارغ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کو عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے دو عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ کیٹی زکریا اب پریس سیکریٹری کی ذمہ داریاں انجام نہیں دیں گی۔

کیٹی زکریا نے پیر کو عہدہ سنبھالا تھا، جبکہ منگل کو پہلی پریس بریفنگ کے دوران انہیں اپنی قانونی قابلیت اور سوالات کے جوابات پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صحافی کی جانب سے امریکی ریاست کا نام پوچھے جانے پر، جہاں سے انہوں نے وکالت کا لائسنس حاصل کیا تھا، کیٹی زکریا نے مبینہ طور پر غیر واضح جواب دیا۔ امریکی میڈیا کی تحقیقات کے مطابق، 2011 میں پیپرڈائن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے باوجود ان کا نام کسی امریکی ریاست یا ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے وکلا کے ریکارڈ میں موجود نہیں تھا۔

بعد ازاں کیٹی زکریا نے اعتراف کیا کہ وہ پہلی کوشش میں بار کا امتحان پاس نہیں کر سکی تھیں اور انہوں نے دوبارہ امتحان نہیں دیا۔

پہلی پریس بریفنگ کے دوران شوہر کو غلطی سے ’’میرے صدر‘‘ کہنے پر بھی انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تنازع کے بعد صدر ٹرمپ نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کیٹی زکریا کو عہدے پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مشورہ دیا تھا۔

تاہم وائٹ ہاؤس اور کیٹی زکریا کی جانب سے ان اطلاعات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Watch Live Public News